• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا حکومت پر کلبھوشن کی سہولت کاری کا الزام


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت پر کلبھوشن جادھو کے لیے سہولت کاری کرنے کا الزام لگادیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو باعزت بری اور رہا کر کے گھر بھجوانے کے انتظام آپ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن جادھو کی سہولت کاری کے لیے قانون سازی بھی کر رہی ہے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو ہمارے ذمے ڈالنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کشمیر سے تعلق صرف اسلام آباد میں گھڑی اور تصویریں لگانے جتنا رہ گیا ہے، جبکہ کل کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے لائٹ بند کر کے رنگ بازی کی بھی گئی۔

تازہ ترین