ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی فلم سیریز میں اچھا دھاری ناگن کا کردار کریں گی۔ بھارت کی لوک کہانیوں کے مطابق ʼاچھا دھاری ناگن سے مراد ایسی ناگن ہے جو اپنی مرضی سے جب چاہے انسانی روپ میں آ سکتی ہے اور جب چاہے دوبارہ ناگن کا روپ دھار سکتی ہے۔یہ کردار مختلف وقتوں میں مختلف ہیروئنز ادا کرچکی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ہیروئن نے بھی یہ کردار ادا کیا وہ بولی وڈ فلم انڈسٹری میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی۔ ان میں سب سے بڑا نام سری دیوی کا ہے۔اس ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ اسکرین پر ناگن کا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ میں میڈم سری دیوی کی فلم نگینہ اور نگاہیں دیکھ کر بڑی ہوئی۔ ان کے کردار کی تعریف سن سن کر بچپن گزرا۔ وہ میری آئیڈیل ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ "میں شروع سے ہی ایسے کردار اداکرنا چاہتی تھی جن کی جڑیں بھارت کی روایتی لوک کہانیوں سے جڑی ہوئی ہوں۔ یہ ہر دور کا مشہور کردار رہا ہے۔ فلم بینوں کے لیے یہ ابتدا سے ہی نہایت دلچسپ رہا ہے۔نئی فلم سیریز لو اسٹوری ہے۔ فلم کے ہدایت کار وشال فریا اور اداکار و فلم ساز نکھل دیویدی فلم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم کب ریلیز ہوگی، ابھی اس راز پر سے پردہ اٹھنا باقی ہے۔