• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 43 افراد گرفتار، مقدمہ درج

سکھر(بیورورپورٹ ) روہڑی میں پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ 6 خواتین سمیت 43 افراد گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق روہڑی کے ایک شادی حال میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا.

پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی شادی ہال پر چھاپہ مارا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور پارٹی میں شامل کچھ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی.

 پولیس نے 6 خواتین سمیت 43 افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

تازہ ترین