• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیاز دینے کے بہانے ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار


کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوکر زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نیاز دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔

ادھر ملیر میمن گوٹھ میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے 30 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

تازہ ترین