• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کے بیان کی انکوائری کروائی جائے، عثمان ڈار

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کے بیان کی انکوائری پارلیمنٹ کی کمیٹی بناکر کروائی جائے۔

سیالکوٹ میں عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق اپنے لیڈر نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ والےسوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کو بدنام کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔


معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایاز صادق کے بیان کی انکوائری پارلیمنٹ کی کمیٹی بناکر کروائی جائے۔

تازہ ترین