وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایک سابق اسپیکر اسمبلی تاریخ کو مسخ کررہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا اس وقت اور کوئی بات نہیں کررہا، ایاز صادق جھوٹ اور غلط بیانیہ پر قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی غلط بیانیہ پر قوم سے معافی مانگیں، جو باتیں ہوئیں وہ پاکستان کے بیانیہ اور سوچ کے خلاف ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرایا۔
شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا، ہم اپنے جلسوں میں پاکستان کو طاقتور کرنے کی بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے جلسوں میں ان چوروں اور لٹیروں کی نشاندہی کرتے تھے، ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں عوام کے پیسے سے بنائی گئی ہیں، ہم نےکرپٹ اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا مقابلہ کرنا ہے۔