• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے اوپر چلی گئی


پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو ماہ سے زائد عرصے بعد چار فیصد سے اوپر رہی، چوبیس گھنٹے میں  12 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1123 افراد میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں یکم نومبر کو کورونا وائرس کے 27 ہزار نو سو ترپن ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1123 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12 ہے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی، ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے اُوپر گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین