پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 44 لاکھ 58 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 977 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 489 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 12 ہزار 592 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 45 ہزار 851 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 627 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 271 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 362 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 564 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 277 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 970 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 222 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار920 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 151 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 133 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 92 مریض وفات پا چکے ہیں۔