• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف برطانوی صحافی رابرٹ فسک 74برس کی عمرمیں چل بسے

معروف برطانوی صحافی رابرٹ فسک علالت کے بعد 74برس کی عمرمیں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی رابرٹ فسک جمعے سے  بیماری کے باعث سینٹ ونسنٹ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

رابرٹ فسک نے کئی دہائیوں تک مشرق وسطی سے متعلق رپورٹنگ کی اور افغانستان پر سابق سوویت یونین کے حملے کی کوریج کی تھی۔

رابرٹ فسک نےایرانی انقلاب، کویت پر صدام حسین کے حملے سمیت عرب اسپرنگ کے دوران واقعات کی بھی کوریج کی۔


رابرٹ فسک حکومتوں کے سرکاری بیانیے پر سوال اٹھانے اور اسے شاندار انداز میں تحریر کرنے کے سبب مشہور تھے۔

رابرٹ فسک کینٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لنکاسٹر یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور فلیٹ اسٹریٹ میں واقع اخبار ’سنڈے ایکسپریس‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے ’دی ٹائمز‘ کے لیے کام جاری رکھا جہاں وہ شمالی آئرلینڈ، پرتگال اور مشرق وسطیٰ میں مقیم رہے۔

رابرٹ فسک نے لبنان کے شہر بیروت میں کئی دہائیاں گزاریں، وہ ساحلی علاقے میں شہر کی معروف سڑک پر واقع اپارٹمنٹ میں مقیم رہے۔

انہوں نے ایسے وقت میں جب لبنان میں کام کیا جب قوم خانہ جنگی کا شکار ہو کر منقسم تھی اور بہت سے صحافیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین