پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے پیپلز کالونی میں 2 اوباش نوجوانوں نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے۔
ساہیوال پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان مزمل اور ریحان بچے کو موٹر سائیکل پر گھمانے کے بہانے لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
غلہ منڈی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔