• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ایک کی بجائے 2 کلو چینی دینے کا حکم


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیپالپور سہولت بازار کا دورہ کیا، انہوں نے نے سہولت بازار میں عوام کو ایک کی بجائے دو کلو چینی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول اوکاڑہ کے قصبے دیپالپور پہنچے، وہ پولیس وین میں بیٹھ کر سہولت بازار گئے، صوبائی وزیر صمصام بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے، مقامی اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ کی آمد سے بے خبر رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیپالپور سہولت بازار میں آٹے، چینی، گوشت چکن، انڈے اور دیگر اشیا کے اسٹالز کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سہولت بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 845  روپے اور چینی 81 روپے کلو فراہم کی جارہی ہے، وہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔


عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو فراہم کردہ سہولتیں دیکھنے آئے ہیں، دیگر شہروں کے بھی اچانک دورے کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل بھی سنے، صارفین نے سہولت بازار میں موجود اشیاء کے معیار اور قیمتوں کو تسلی بخش قرار دیا۔

تازہ ترین