• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: مضرِ صحت دودھ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی میں مضرِ صحت دودھ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کہیں فوڈ پوائنٹس سیل کو کہیں جرمانے کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری شاپس سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 7 پر جرمانے عائد کردیے گئے۔

انھوں نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کھنہ روڈ، ٹرالی اڈا اور اندرون راولپنڈی میں کارروائی کی گئی۔


ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹی دودھ کی فروخت اور ناقص اسٹوریج پر 5 ڈیری شاپس جبکہ ایک کریانہ اسٹور سیل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیل کیے گئے یونٹ سے 112 پیکٹس گٹکا برآمد کیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات پر 44 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین