• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ اداکارہ صنم چوہدری سے مشابہت رکھتی ہیں؟


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ٹی وی انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور صنم چوہدری آپس میں مشابہت رکھتی ہیں۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا مقبول ترین بھارتی گانا ’پہلی نظر میں کیسا جادو کر گیا‘ کے چند بو ل گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ بڑی ہی خوبصورتی سے گانا گنگناتی ہیں اور پھر اپنی دوست سے کہتی ہیں کہ ’میں نے یہ گانا کبھی نہیں سُنا ہے لیکن پھر بھی پتا نہیں کیوں مجھے اس گانے کے بول یاد ہیں۔‘

علیزے شاہ کی وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں مداح اُن کی گلوکاری کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ اور صنم چوہدری آپس میں مشابہت رکھتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایمان نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے لگا تھا کہ یہ صنم چوہدری ہیں۔‘

ابیہا اور فرین نامی صارف کا بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد یہی کہنا تھا کہ ’علیزے شاہ بالکل صنم چوہدری جیسی لگ رہی ہیں۔‘

علیزے شاہ کی یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جس پر اب تک 24 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ تعلق نہ رکھو جو آپ کو تکلیف پہنچائے اور آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے آپ کو مزید درد دے اور پھر کہے کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرے، آپ کی حفاظت کرے اور آپ کی ذات کو بہتر بنانے کے لیے آپ کو تبدیل کرے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

تازہ ترین