• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاملہ خواتین کیلئے سُپر فوڈز کونسے ہیں؟

حمل کے دوران، صحتمند اور متوازن غذا کھانا بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے آپ کے حمل کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ غذائیت سے متعلق ماہرین نے حال ہی میں تین ایسے ضروری اجزاء کے بارے میں بات کی ہے جو حمل کے دوران عورت کی غذا کا حصہ ہونا ضروری ہے۔

آئیے آج ہم اُن تین سُپر فوڈز کے بارے میں جانتے ہیں جنہیں ماہرین نے حاملہ خواتین کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے تین سُپر فوڈز:

خشک خوبانی:

یہ خشک پھل آئرن کا بھرپور ذریعہ ہے۔ یہ بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے جبکہ یہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی اچھا ہے۔ حمل کے دوران اکثر خواتین آئرن کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں اور خشک خوبانی آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

سونف کے بیج:

سونف کے بیج ہاضمے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ حمل کے دوران سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل بہت عام ہیں۔ غذا میں سونف کے بیجوں کو شامل کرنا ان علامات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

بادام:

بادام صحت مند گری دار میوے میں سے ایک ہیں۔ یہ وٹامن ای کا ایک بھرپور ذریعہ ہیں۔ بادام میٹابالیزم کو بڑھا سکتے ہیں اور بچے کے دماغ کی نشوونما میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ وٹامن ای حاملہ فعل کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

دیگر کھانے کی اشیاء جو حاملہ خواتین کیلئے مفید ہیں:

حمل کے دوران خواتین کو پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور فائبر سے بھرپور غذا کا انتخاب کرنا چاہیے۔ یہاں کچھ کھانے کی اشیاء ہیں جو خواتین کو حمل کے دوران ضروری کھانی چاہییں۔

  • دودھ، دہی، پنیر اور دیگر دودھ کی مصنوعات
  • دال اور پھلیاں
  • شکر قندی
  • انڈے
  • سبز پتوں والی سبزیاں
  • بیریز
  • اناج
  • ایوکاڈو
  • خشک میوا

ان کھانوں کے علاوہ یہ ضروری ہے کہ حاملہ خواتین قبض اور انفیکشن جیسے مسائل سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

تازہ ترین