پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائیں گے، یہاں سے ہمارا 3 نسلوں کا رشتہ ہے۔
ہنزہ کے علاقے ناصرآبادمیں الیکشن کمپین آفس کے افتتاح پر گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں گلگت بلتستان کے چپے چپے میں گھوم رہا ہوں، مجھےبی بی شہید کا مشن مکمل کرنا ہے، ہم یہاں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے،سی پیک کے منصوبے میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے گا۔