• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنے ووٹرز، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی، خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔

 سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گِلا کرنا  نہیں بنتا، کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائے تو ان کا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کے ساتھ باپ کا بیانیہ لے کر نکلی ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہے گی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کے ساتھ منزل کے قریب آرہے ہیں، حکومت کمزور ہورہی ہے۔


رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی سے امریکا کی ساکھ بحال ہوگی، ٹرمپ دورِ حکومت میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی اقدام پر جو بائیڈن نے کھل کر اختلاف کیا تھا۔

تازہ ترین