• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی تھے،سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر کہنا ہے کہ علامہ اقبال اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی تھے۔

شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے دن جاری کیے گئے اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ علامہ اقبال مسلمانوں میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کو پسند نہیں کرتے تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو ہمیشہ خودی کا درس دیا، وہ نوجوانوں کو امت کا سرمایہ افتخار سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور آج اُن کا 143واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین