• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان کیلئے مشروبات کا انتخاب کرنا مشکل کیوں؟

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کا کہنا ہے کہ اکثر ریستوران میں اُن کے لیے مشروبات کا انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ منگنی کرنے والی گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ایک ریستوران میں موجود ہیں۔


گوہر خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں اُن کے سامنے ہلکے سُرخ رنگ کا مشروب رکھا ہوا ہے جبکہ اگلی تصویر میں اُن کے ہاتھ میں مینیو کارڈ ہے اور تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ مینیو کا انتخاب کرنے کے لیے اُلجھن کا شکار ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں شراب نہیں پیتی ہوں جس کی وجہ سے کسی بھی ریستوران میں اپنی پسند کا مشروب تلاش کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا ٹاسک ہوتا ہے۔‘

گوہر خان نے کہا کہ ’بہر حال یہ مشروب بہت زبردست تھا۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ’کیا آپ مجھے اس مشروب کے دو اہم اجزاء بتا سکتے ہیں؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’میں نے مشروب کا آرڈر دینے کے دوران جو جدوجہد کی اُسے دیکھنے کے لیے اگلی تصویر ملاحظہ کریں۔‘

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ گوا بھی استعمال کیا جس سے واضح ہو رہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تصویریں گوا کے ایک ریستوران میں لیں۔

واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے جبکہ شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوںنے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔ 

تازہ ترین