پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے، شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو کلین سوئپ سے محروم کردیا تھا۔