• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں قبرستان پر حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان

پاکستان نے جدہ میں قبرستان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  قبرستان میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 

انھوں نے کہ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے پر تشدد حملے اور انتہا پسندی قابل مذمت ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب سے اظہاریکجہتی کرتےہیں۔ 


ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین