مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا اسپتال میں ساتویں روز بھی علاج جاری ہے، وہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے جرمن فزیشن سے اپنا معائنہ کرائیں گے۔
سمز لاہور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین کی آج جرمن فزیشن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات ہونی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نمونیہ کی وجہ سے چوہدری شجاعت کی صحت خراب ہوئی تھی، چیسٹ انفیکشن میں 2 ہفتے ٹریٹمنٹ کرنی پڑتی ہے۔
پروفیسر امجد کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی آج جرمن فزیشن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں ہمارے پروفیسر کامران چیمہ بھی شامل ہوں گے۔
سمز لاہور کے پرنسپل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتال میں ایک دو دن مزید رکھنے سے چوہدری شجاعت کی صحت مزید بہتر ہو جائےگی۔