• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ میں دہرے امتحان کا سامنا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دہرے امتحان کا سامنا ہے، کرکٹرز کو 14 روزہ مینیجڈ آئسولیشن میں گزارنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو مشکل کنڈیشنز اور سخت ایس او پیز کا خیال رکھنا ہے اور 14 روزہ مینیجڈ آئسولیشن میں گزارنے ہیں۔

‏آئسولیشن میں اسکواڈ کو محدود گروپس میں رہنا پڑے گا،  14 روزہ آئسولیشن کے دوران کرکٹرز کی تیسرے، چھٹے اور 12 ویں روز کورونا ٹیسٹنگ ہو گی۔

‏کرکٹرز کو 14 روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو آنے جانے اور گھومنے پھرنے کی آزادی ہو گی۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قومی اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین