• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح 7.68فیصد، 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11سستی

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11سستی،17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، 12 نومبر 2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی0.07 فیصد رہی۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین