• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلر ریلوے کے صرف 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین چلے گی، چیئرمین ریلوے


چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے تحت ٹرین 16 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو چلائی جائے گی۔

لاہور میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) سے متعلق بریفنگ میں حبیب الرحمٰن گیلانی نے کہا کہ ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک تجرباتی طورپر چلائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکلر ریلوے کے 55 کلو میٹر میں سے صرف 14 کلو میٹر کے ٹریک پر ٹرین چلے گی۔


چیئرمین ریلوے نے مزید کہا کہ تجرباتی طور پر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلائی جائے گی جبکہ پپری یارڈ سے کراچی سٹی تک ٹرین بھی جلد چلادیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے ہوم ورک شروع کردیا ہے جو اورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ہوگی۔

حبیب الرحمٰن گیلانی نے کہا کہ کے سی آر پر 170 ارب لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔

چیئرمین ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جائے گی۔

تازہ ترین