• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اور بیٹے کیخلاف کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف 4 ارب 35 کروڑ کے مبینہ کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق جہانگیر ترین نے جے ڈی ڈبلیو مل سے اربوں روپے کی رقم غیر قانونی طور پر جے کے ٹی فارمنگ سسٹم کمپنی کو بھیجی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے ایک پبلک کمپنی کے شیئرز دوسرے شراکت داروں کو بتائے بغیر بیٹے کی کمپنی کو ٹرانسفر کیئے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین نے 2013ء میں دھوکے سے 4 ارب 35 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی۔


ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین فارمنگ سسٹم کے ایک سابق گوالے رانا زبیر کے نام پر 66 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کی گئی۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی آڈٹ فرم کے افسر نے ایف آئی اے کو جے ڈی ڈبلیو کی طرف سے جعلی اعداد و شمار اور آڈٹ شو کرنے کی بھی تصدیق کی۔

جہانگیز ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطاق کمپنی کے باقی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین