• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کتا مار مہم جاری،پہلے روز چالیس تلف

Dog Compaign Started In Quetta 40 Dogs Destroyed First Day
کوئٹہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں کتا مار مہم شروع کردی۔پہلے روز چالیس آوارہ کتے تلف کردئیے گئے ۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ۔ کتے کے کاٹنے سے چار روز میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے اسپتال پہنچنے کے بعد سوئی ہوئی میٹروپولیٹن کارپوریشن جاگ گئی اورشہر میں کتا مار مہم شروع کردی ۔

پہلے روز چالیس آوارہ کتوں کو ماردیا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کتا مار مہم پندرہ روز تک جاری رہے گی ۔ ایک ٹاسک ٹیم بنائی ہے اورروزانہ بنیاد پر شیڈول بنایا ہے اور چالیس کتے تلف کردئیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے شہریوں کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کتا مار مہم کو سراہتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ مہم چند علاقوں تک محدود نہیں رکھنی چاہیے بلکہ پورے شہر سے آوارہ کتوں کا صفایا کیا جائے گا۔

گلی گلی کوچے کوچے میں آوارہ کتے پھر رہے ہیں ،لوگ پریشان ہیں بچے بھی نہیں گزرسکتے ۔یہ اچھی مہم ہے ۔

شہریوں نے محکمہ صحت سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اسپتالوں میں بڑی تعداد میں کتے کے کاٹے کےانجکشن مہیا کریںکیونکہ مہنگے ہونے کی وجہ سے عام افراد کےلیے یہ انجکشن خریدنا مشکل ہے۔
تازہ ترین