• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو لکھ کر دیا ہے، شاہ محمود قریشی



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانیہ کے ہائی کمشنر سے نشستیں ہوئی ہیں، جبکہ ان کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو لکھ کر دیا ہے، برطانیہ اور عدالتیں پاکستان کے موقف سے آگاہ ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بھی بہتر ہے، اخلاقیات کا تقاضا بھی ہے کہ وہ واپس آئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین سے ماورا ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔


انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، کسی کے لیے نہ این آر او کا ارادہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایک بڑا عنصر سیاسی مجبوری کے باعث پارٹی قیادت کے بیانیہ سے اختلاف کا اظہار نہیں کرسکتا، لیکن انہیں پتہ ہے کہ وہ بند گلی میں داخل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین