• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک مزاحمت میں تیزی سے نریندر مودی بوکھلا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا گیا ہے۔

راجا فاروق حیدر کمبائنڈ ملٹری اسپتال مظفر آباد پہنچنے اور بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیے اور کہا کہ ایل او سی پر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔


انہوں نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی اور کہا کہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدلوں کی فوج نے نہتے لوگوں، بچوں اور گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بوکھلا گیا ہے کیونکہ بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین