• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے حارث رؤف سے سلو بال کروانے کی اپیل کردی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے سلو بال کروانے کی اپیل کردی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں لاہور قلندر کے بولر حارث رؤف کا یارکر شاندار تھا، کوئی اس پر شاٹ نہیں کھیل سکتا تھا، حارث نے بہت شانداربولنگ کی۔

شاہد آفریدی نے حارث رؤف کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگلی بار مہربانی کر کے مجھے سلو گیند کرانا۔


سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کو فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں زبردست مقابلے کیلئے پرُ امید ہوں۔

 گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران  لاہور قلندرز کے کرکٹر حارث رؤف نے پہلی ہی گیند پر شاہد آفرید ی کو آؤٹ کردیا تھا تاہم حارث نے ان کی عزت افزائی کی اور سینئر کو عزت دینے کے لیے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کے انداز میں معذرت کی تھی۔

حارث رؤف کے اس انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوگئی اور صارفین نے انہیں خوب سراہا۔

تازہ ترین