• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 4 اموات، 848 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد موت کا شکار ہوگئے جبکہ صوبے میں 848 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11596 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 848 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1820427 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 156528 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 454 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 143252 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ یوں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2751 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 10525 مریض زیر علاج ہیں۔ 10020مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 499 مریض ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 376 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور اسوقت کورونا کے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ بھر کے 848 کورونا کیسز میں 592 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 264، ضلع جنوبی میں 152، ضلع وسطی میں 76، کورنگی میں 43، ملیر میں 31 اور ضلع غربی میں 26 کیسز ظاہر ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد81، جامشورو 29، سکھر اور ٹھٹھہ 13-13 کیسز،  شہید بینظیرآباد اور دادو11-11، ٹنڈوالہیار 9، شکارپور، ٹنڈو محمد خان 7-7، عمر کوٹ 6، قمبر، لاڑکانہ اور مٹیاری 5 - 5، جیکب آباد، نوشہرو فیروز 4-4، بدین اور گھوٹکی 3-3، کشمور 2، میرپور خاص اور تھرپارکر میں1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین