• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آگئے


امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

یہ نئی ویکیسن امریکی دو اساز کمپنی ماڈرنا نے تیار کی ہے جس کے مرض سے تحفظ کی شرح 30 ہزار افراد کے ٹرائل کے نتائج سے اخذ کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ویکیسین کا اثر کتنی دیر رہتا ہے۔


دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج یہی رہے ہیں کہ وقت گزرنے کے باوجود ویکسین کا اثر کم نہیں ہو رہا ہے۔

دواساز کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ مرض سے تحفظ کی شرح 30 ہزار افراد کے ٹرائل کے نتائج سے اخذ کی گئی ہے۔

تازہ ترین