• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :اورنگی ٹاؤن سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

Karachi Corpses Of Three Children Recovered From Orangi Town
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دباکر قتل کیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک بچوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ایک بچی کی عمر 8سال، دوسری بچی کی عمر 5سال اور بچے کی عمر 3سال ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقتول بچوں کے والد کا اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تین گھنٹےہوگئے، اسپتال میں کوئی ڈاکٹر دیکھنے نہیں آیا، نہ ہی بچوں کی لاشوں کو لےجانے کی اجازت دے رہے ہیں، جس وقت یہ واقعہ ہوا ہے بچوں کی ماں اور بڑی بہن بازار گئی ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسرکا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ کا معائنہ کرکے مزید تحقیقات کی جائے گی،لگتا ہے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، پوسٹمارٹم رپورٹ اورٹیکنیکل شواہد سے واردات کا پتا چلائیں گے۔
تازہ ترین