• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، عدالتوں میں فوکل پرسن مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر روکنے کیلئے فوکل پرسنز نامزد کردیے گئے ہیں۔ ضلعی عدالت میں ججز یا سٹاف میں کوئی مثبت کیس آنے کی صورت میں فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کو مطلع کیا جائے گا اور رپورٹ ای میل کی جائے گی۔لاہور کی ضلعی عدالتوں کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف اللّٰہ سوہل کو کورونا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔شیخوپورہ میں سینیئر سول جج برائے سول ڈویژن محسن علی خان،ننکانہ صاحب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منظور، ساہیوال میں سینئر سول جج شکیل احمد گورایہ، راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ و عملدرآمد کے لئے سینیئر سول جج برائے سول ڈویژن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔فیصل آباد کی ضلعی عدالتوں کے لئے سول جج محمد نصر اللّٰہ وٹو، جہلم کیلئے سینیئر سول جج راشد طفیل ریحان،جھنگ کیلئے سینیئر سول جج شاہد محمود اور گوجرانوالہ کیلئے سینیئر سول جج دلدار شاہ ،بہاولنگر کی سول اور سیشن عدالتوں کے لئے سینیئر سول جج محمد افضل بھٹی، راجن پور میں سینیئر سول جج خرم شہزاد میرانی۔ضلعی عدالتوں میں نامزد کردہ فوکل پرسنز لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مکمل نفاذ اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔فوکل پرسن اپنے متعلقہ ضلع کی سیشن وسول عدالتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔
تازہ ترین