• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان اعتماد ختم ہو گیا: ڈاکٹر قیصر سجاد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں کے درمیان اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں، حال ہی میں کچھ لوگوں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا ہے اور وہ گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے ہم نے کام کیا تھا، اگر غلط انجکشن لگانے سے مریض کا انتقال ہوا ہے تو شکایت کے لیے بنایا گیا ادارہ کام نہیں کر رہا۔


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ اکثر مریضوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریض کے انتقال پر اس کے لواحقین ڈاکٹرز پر تشدد اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

تازہ ترین