• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا کرسمس پر کورونا وائرس کی پابندیاں نرم کرنے پر غور

برطانوی حکومت نے کرسمس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے حکومتی مشیر الوک شرما کے حوالے سے کہا کہ حکومت کرسمس پر وبائی مرض کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی پر غور کررہی ہے۔

حکومتی مشیر کے مطابق کوشش ہے لوگ کرسمس کی خوشیاں ممکنہ حد تک معمول کے مطابق منائیں، کسی نتیجہ پر پہنچنا ابھی بہت جلد ہوگا۔


بزنس سیکریٹری الوک شرما نے مزید کہا کہ میں بھی کرسمس پر اپنے خاندان سے ملنا چاہتا ہوں، حتمی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کیسز میں کمی کی بنیاد پر ممکن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو کرسمس کے موقع پر پابندیوں میں نرمی پر بڑی تقریبات نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے کار وغیرہ پر سفر کریں۔

تازہ ترین