• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد کو باقاعدہ انکوائری کے بعد برطرف کیا گیا، وزارت داخلہ


وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ کو باقاعدہ انکوائری کے بعد برطرف کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بار بار نوٹس اور وارننگ کے باوجود بھی سجاد باجوہ انکوائری کا حصہ نہیں بنے۔

وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انکوائری افسر کے پاس سجاد باجوہ نے اپنا کوئی موقف نہیں رکھا، نہ اپنے خلاف الزامات کا جواب دیا، مجاز افسر نے بھی اپنی رپورٹ میں سجاد باجوہ کو قصور وار ٹھہرایا۔


وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پر انکوائری سے متعلق معلومات افشا کرنے اور میڈیا سے بات کرنے کے الزامات تھے۔

تازہ ترین