• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپیتا گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے اور اپنے ذائقے خوبصورت رنگ اور صحت کے لیے بے پناہ فوائد کی وجہ سے ساری دُنیا میں مقبول ہے۔

پپیتا کھانے کے فائدے اور نقصانات یہاں بیان کئے جارہے ہیں مگر بیان کیے گئے منفی اثرات کا اطلاق ہر فرد پر نہیں ہوتا تاہم بیشتر اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

پپیتا کھانے کے نقصانات:

ایسے افراد جو نباتاتی الرجی میں مُبتلا ہوں پپیتا اُن کے لیے کھانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس میں موجود ایک کیمیا چیٹاناسس اُن میں الرجی پیدا کرسکتا ہے۔

پکے ہُوئے پپیتے کی بُو کُچھ لوگوں کو ناگوار ہوتی ہے مگر اس بُو کو پپیتا کاٹ کر اُس پر لیموں کا رس لگانے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔


پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ بھی مزیدار نہیں ہوتا مگر پپیتے کے بیج کھائے جا سکتے ہیں۔

  • نظام ہاضمہ کے مسائل

پپیتا فائبر سے بھرپور پھل ہے جو کہ قبض کے شکار افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس پھل کا زیادہ استعمال صحت مند افراد کو بدہضمی اور ہیضے کا شکار بناسکتا ہے۔

  • کچھ ادویات کے ساتھ نقصان دہ

یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسین کے مطابق جو لوگ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرتے ہیں، انہیں پپیتا کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جریان خون اور خراشوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

  • حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ

ماہرین حاملہ خواتین کو پپیتے کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں کیونکہ یہ بچے کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

پپیتا کھانے کے فوائد:

  • آنکھوں کی بینائی کے لئے

اس میں موجود بیٹا کروٹین اور وٹامن اے کی وجہ سے بینائی تیز رہتی ہے ۔ پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے

  • دمہ کی بیماری میں مُفید

دمہ کی بیماری جہاں تکلیف دہ ہے وہاں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جس میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیا موجود ہوں اُن لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں۔

  • کینسر کے خلاف مدافعت

پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپور پھل ہے اور یہ اینٹی آکسائیڈینٹس ہمارے جسم کو بہت سے کینسر کے امراض سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بیٹا کیروٹین مردوں کے پروسٹیٹ کینسر میں انتہائی مُفید اور راحت کا سبب بنتا ہے

تازہ ترین