• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لونگ کا زیادہ استعمال جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

لونگ کو کئی ادویہ سمیت کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شے کے کئی اہم خواص اور نقصانات دریافت کئے ہیں۔

لونگ عموما لوگ کھانے میں ذائقہ اچھا کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کے حیرت انگیز فوائد ہیں جبکہ اس کا غلط استعمال آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔

لونگ کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہیں اس کا زیادہ استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔


لونگ کا تیل لگانے سے جلن بے حد ہوتی ہے۔ لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

لونگ کے بےشمار فوائد بھی ہیں، لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

لونگ کی افادیت کے حوالے سے چوہوں پر ریسرچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ لونگ موٹاپا دور کرنے اور ذیابیطس(شوگر) کو دور کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔

چوہوں پر کی جانے والی ریسرچ سے ثابت ہوا کہ یہ لونگ میں موجود کمیکلز بدن میں موجود چربی کو زائل کرتے ہیں۔ اسی طرح ماہرین نے ذیابیطس کے شکار چوہوں کو لونگ کا پاوڈر بنا کر کھلایا، سفوف کھانے کے بعد جب چوہوں کا معائنہ کیا گیا تو ان میں شکر کی مقدار کم ہوئی۔

تازہ ترین