کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لی مین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اچھی رہی تو ان کی ٹیم کو پاکستان کے دورے سے انکار نہیں ہوگا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں، پاکستان کا ایک خوبصورت ملک ہے، پاکستان کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون قابل دید ہے ہے، ہماری ٹیم یہاں کا دورہ کرنے کے قریب ہے۔ 1998 کے دورے پر ہم نے خوب انجوائے کیا تھا۔