• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 5 کروڑ 79 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 10 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار 762 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 64 لاکھ 23 ہزار 925 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 269 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 1 لاکھ 8 ہزار 895 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 283 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 74 ہزار 726 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 46 لاکھ 98 ہزار 120 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 789 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 16 ہزار 323 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 32 ہزار 764 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 50 ہزار 613 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 68 ہزار 662 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 20 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 48 ہزار 265 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 9 ہزار 170 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 35 ہزار 311 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار 926 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 619 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 89 ہزار 219 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 54 ہزار 286 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 73 ہزار 508 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 790 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 59 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 48 ہزار 569 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 13 لاکھ 45 ہزار 767 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 929 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 33 ہزار 444 ہو چکی ہے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 745 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 813 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 67 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 414 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 603 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 34 ہزار 974 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 613 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین