• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے لاہور کی انتظامی تقسیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا


حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت نے طے کیا ہے کہ لاہور کو بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور کی اجلاع میں تقسیم کی تجویز دی گئی۔


تجویز میں کہا گیا کہ لاہور کی گورننس بہتر کرنے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ اسے انتظامی لحاظ سے 4 اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوران اجلاس اس تجویز کی حمایت کی اور اس پر عملی اقدامات کے لیے مکمل ایکشن پلان مانگ لیا۔

آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اور اجلاس ہوگا جس میں لاہور کی اضلاع کی طرز پر تقسیم کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین