• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان مقصود کی ہلاکت، اے ایس آئی کو سزائے موت

انسداد دہشت گردی عدالت نے نوجوان مقصود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کیس کے مرکزی ملزم کو سزائے موت سنادی۔

نوجوان مقصود کی شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے موت ہوئی تھی، اس مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سنادی اور مفرور ملزم عاشق حسین چاچڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


عدالت کے مطابق پولیس فائرنگ سے رکشے میں سوار مقصود جاں بحق اور اُس کا دوست زخمی ہوا تھا جبکہ پولیس نے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

عدالت نے ملزم کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا جبکہ شریک ملزمان پولیس اہلکار عبدالوحید، شوکت علی اور اکبر خان بری کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق 18 جنوری 2018ء کو ملزم اے ایس آئی طارق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رکشے پر فائرنگ کی، جس میں نوجوان مقصود جان کی بازی ہار گیا تھا۔

تازہ ترین