• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس میڈم اپنے لیڈر کی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق سے متعلق کہنا ہے کہ فردوس میڈم اپنے لیڈر کی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو فردوس میڈم مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس میڈم آپ سے ذاتیات کی سیاست کی توقع تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپ نے میرے مرحوم والد کے متعلق غلیظ زبان استعمال کر کے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس میڈم کسی کا وکیل ہونا بری بات نہیں، ہم آپ کی طرح نہ روز لیڈر بدلتے ہیں نہ پارٹی بدلتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ فردوس میڈم اس وقت وزیر تھیں بتائیں ریمنڈ ڈیوس کو باہر کس نے بھیجا؟

تازہ ترین