• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل بچانے کیلئے 14 کروڑ ڈالر چاہئیں، سول ایوی ایشن

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں میں سیکرٹری سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو بچانے کیلئے 14؍ کروڑ 20؍ لاکھ ڈالر درکار ہیں، 10؍ کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضہ تھا جو ادا کردیا ہے،سب سے پہلے اس اثاثہ کو محفوظ بنانا تھا حکومت اس کو فروخت نہیں کررہی۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس عامر ڈوگر کی صدارت میں ہوا جس میں بوئنگ 770 جہاز پر کی مرمت پر 70 کروڑ روپے خرچ کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔

آغا رفیع اللہ نے کہاکہ جہاز کی اپ گریڈیشن کا ٹینڈر ایسی کمپنی کو دیا گیا جو دو ماہ پہلے رجسٹرڈ ہوئی تھی، فرم بنائی گئی وزیر اعظم کو یہ تو پتہ نہیں تھا کہ کمپنی دو ماہ پہلے بنی، فرم کا مالک بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سے کسی کا رشتہ دار تھا۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے سی ڈی اے کی ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ طلب کرلی،ایوی ایشن ڈویژن حکام نے کہاکہ پشاور سے کوالالمپور کیلئے فلائٹ چلانا مالی طور پر نقصان کا باعث ہے۔

چیئر مین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہاکہ ملائیشیا میں کے پی سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں اور زرمبادلہ بھی بھیجتے ہیں، کورو نا کے بعد پی آئی اے پشاور سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے۔

آغا رفیع اللہ نے کہاکہ عام لوگ عدالتوں میں گئے ہیں نمبرز زیادہ ہونے کے باوجود ان کو بھرتی نہیں کیا گیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کہاکہ آرمی ایکٹ کے تحت اے ایس ایف میں بھرتیاں ہوتی ہیں، 1975 ایکٹ کے تحت بھرتیوں میں اے ایس ایف خودمختار ہے۔

تازہ ترین