• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد نہ ہوئی

کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی غیر حاضری کے باعث ان پر اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث شرجیل میمن کی غیر حاضری کی وجہ سے ان پر اور کیس کے دیگر ملزمان پر آج فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔


کراچی کی احتساب عدالت نے 18 دسمبرکی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 1 روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

تازہ ترین