• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی بازیابی کےلیے برسوں دھکے کھانے والے والدین عدالت کے باہر رو پڑے


ڈیرہ غازی خان سے 2015 میں اغوا ہوئی لڑکی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، بیٹی کی بازیابی کے لیے برسوں دھکے کھانے والے والدین عدالت کے باہر رو پڑے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پولیس رپورٹ سے لگ رہا ہے کہ پولیس بازیابی کی کوششیں کر رہی ہے۔


مغویہ اسماء کے والدین کے وکیل نے کہا کہ لڑکی چھ سال بعد بھی بازیاب نہیں ہوئی اور عدالت صرف خط لکھنے کو کوشش قرار دے رہی ہے۔

سماعت کے بعد بیٹی کی بازیابی کے لیے چھ سال سے دھکے کھانے والے والدین عدالت کے باہر رو پڑے۔

تازہ ترین