• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

آسٹریلیا میں رواں سال موسمِ گرما کی پہلی ہیٹ ویو شروع ہوتے ہی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں درجہ حرارت 47 اور سڈنی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔

گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ساؤتھ آسٹریلیا، وکٹوریا، کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں آگ لگانے پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

سماجی فاصلوں کی پابندیوں کو برقرار رکھنے کیلئے ڈرونز کی مدد سے ساحلوں کا رُخ کرنے والے شہریوں کی تعداد پر نظر رکھی جارہی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست وکٹوریہ کے ملڈورا ایئرپورٹ اور والپیپ میں گرمی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ 

آسٹریلیا میں رواں برس نومبر میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔  

دوسری جانب متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ماہ دسمبر کے دوران بھی ہیٹ وویو کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے۔ 

تازہ ترین