اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی سےہر سال65لاکھ افراد موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں،دل، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، سرطان،دمہ اور فلو وغیرہ جیسی بیماریاں زیادہ شرح اموات کا سبب ہیں جن کی وجہ سے ہر سال لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں تاہم اب فضائی آلودگی بھی موت کی ایک اہم وجہ بنتی جا رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی اور صحرائی ممالک میں فضائی آلودگی یعنی سموگ صحت کیلئے خطرناک ہے، اس کے تدارک کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔