• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز دفتر، پچاس فیصد سٹاف کی حاضری کے احکامات پرعملدرآمدنہ ہوسکا

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وباء کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کی حاضری کے احکامات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی دفتر میں عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے ، پچاس اور پچپن سال سے زائد عمر کے بعض ملازمین نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی ایکسائز دفتر میں جہاں پورا سٹاف روزانہ دفتر آ رہا ہے وہاں پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے بڑی تعداد میں شہری بھی دفتر آ رہے ہیں رہی سہی کسر ایجنٹ مافیا اور ان کے نمائندے نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے ایکسائز دفاتر میں دفتری اوقات کے دوران بہت زیادہ رش رہنے لگا ہے،دفتر میں ماسک کا استعمال بھی کم ہی ہوتا ہے جس سے کورونا کی وباء کے پھیلنے کا سنگین خطرہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایکسائز دفاتر میں پنجاب حکومت کے پچاس فیصد ملازمین کی روزانہ حاضری کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے وہاں جو ملازمین ایک دن آتے ہیں وہ دوسرے روز نہیں آتے،لہٰذا پنجاب حکومت کے احکامات پر راولپنڈی ایکسائز دفتر میں بھی عملدرآمدکرایا جائے، اس حوالے سے ایکسائز حکام کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے۔
تازہ ترین