• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخہ لطیفہ نے گھر آئی ننھی مہمان کی آمد کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔

شیخہ لطیفہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ان کے ہاں شاہی بچے  کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام شیخہ بنت فیصل القاسمی رکھا گیا ہے۔‘


شیخہ لطیفہ کو بیٹی کی پیدائش پر انسٹاگرام مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، صارفین ننھی پری کو صحت و سلامتی کی دعائیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخہ لطیفہ 2016 میں شیخ فیصل سعود خالد القاسمی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا۔

تازہ ترین